دہلی

سی بی آئی نے نیوز کلک پورٹل کیخلاف کیس درج کرلیا

دہلی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کمپلیکس میں کل ملاکر 37 مرد اور نو خواتین مشتبہ افراد سے ان کی رہائش گاہوں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کچھ ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نیوز پورٹل ‘نیوز کلک’ کے خلاف مبینہ طور پر فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا ہے اور قومی دارالحکومت دہلی میں دو مقامات پر تلاشی لی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
سنٹر فار پالیسی ریسرچ کا ایف سی آر اے لائسنس معطل
آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کوہلی پر جرمانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

اس مہینے کے شروع میں، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا اور نیوز کلک سے وابستہ کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں دو لوگوں پربیر پرکایست اور امیت چکرورتی کو گرفتار کیا ۔

دہلی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کمپلیکس میں کل ملاکر 37 مرد اور نو خواتین مشتبہ افراد سے ان کی رہائش گاہوں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کچھ ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف نیوز کلک نے ٹویٹر پر لکھا، "سی بی آئی فی الحال نیوز کلک کے دفتر اور ہمارے ایڈیٹر ان چیف کی رہائش گاہ پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ یہ پانچویں ایجنسی ہے جو ہم سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہم حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔”

a3w
a3w