کرناٹک
ٹرینڈنگ

پرمود متھالک کیخلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج

شکایت میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر چندر شیکھر گوڑا نے درج کرائی ہے۔ ہبلی عیدگاہ گرمیدان میں گنیش کی مورتی کی تنصیب کی مخالفت کرنے پرمتھالک نے انجمن اسلامی کو نشانہ بنایا تھا۔

ہبلی: کرناٹک میں شری رام سینا کے بانی پرمود متھالک پر دوسرے مذاہب کے لوگوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
مسلمان اور عیسائی، شبری ملا بھکتوں کا استحصال کررہے ہیں: پرمود متالک
مسلمان حق رائے دہی سے ضرور استفادہ کریں : صدر تعمیر ملت
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک

پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ متھالک پر ہبلی مضافاتی پولیس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (اے) کے تحت مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور295 (اے) کے تحتجان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی اعمال کے لئے مذہبی جذبات کوتوہین کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں شکایت میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر چندر شیکھر گوڑا نے درج کرائی ہے۔ ہبلی عیدگاہ گرمیدان میں گنیش کی مورتی کی تنصیب کی مخالفت کرنے پرمتھالک نے انجمن اسلامی کو نشانہ بنایا تھا۔

عدالت میں مذہبی تنظیم انجمن اسلام نے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی لگانے کی مخالفت کی تھی۔ حالانکہ عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ شہری ادارہ نے عیدگاہ کے میدان میں تین دن تک گنیش اتسو منانے کی اجازت دی تھی۔