تلنگانہ

اٹلی کے ایک جوڑے نے کھمم کے ایک لڑکے کو گودلیا

اس جوڑے نے یہاں پہنچ کر اس خصوص میں تمام قوانین کو مکمل کیا۔ لڑکا بھی ان کے ساتھ جانے کو تیار ہو گیا۔کلکٹر وی پی گوتم بالو سے ھمم پہنچنے والے اطالوی جوڑے نے ملاقات کرتے ہوئے تمام امور کومکمل کیا۔

حیدرآباد: اٹلی کے ایک جوڑے نے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایک لڑکے کو گودلیا۔یہ جوڑالاولد ہے۔لڑکے کو گودلینے کے لئے اس جوڑے نے انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہوئے دیکھا کہ تلنگانہ کے کھمم کے یتیم خانہ کے ایک لڑکے کو گود لیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
کھمم میں کانگریس کا تاریخی جلسہ

 اس جوڑے نے حکام سے فوری رابطہ کیا اورلڑکے کو گود لینے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔اس جوڑے نے یہاں پہنچ کر اس خصوص میں تمام قوانین کو مکمل کیا۔ لڑکا بھی ان کے ساتھ جانے کو تیار ہو گیا۔کلکٹر وی پی گوتم بالو سے ھمم پہنچنے والے اطالوی جوڑے نے ملاقات کرتے ہوئے تمام امور کومکمل کیا۔

 ایک خاتون نے دس سال پہلے اپنے بیٹے کو کھمم کے یتیم خانہ کے حوالے کیا تھا کیونکہ وہ اس کی پرورش کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔ اس وقت یہ لڑکا چوتھی جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ لڑکے کو گود لینے کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔

 اطالوی جوڑے سٹیپانو۔ پیٹارالی اور مرینا نے گزشتہ سال جون میں حکام سے رابطہ کیا تھا۔انہوں نے تمام معلومات جمع کروائیں۔ غیر ملکی گود لینے کی مجاز ایجنسی کے تعاون سے دستاویزات مانگے گئے۔وہ لڑکے کو گود لینے پر راضی ہو گئے۔

ان دونوں کو اٹلی میں کام کرنے والے حکام نے اس کی اجازت دی جنہوں نے حکومت ہند کے گود لینے کے قوانین کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ چار ماہ تک لڑکے کی کونسلنگ کے بعد حکام نے یہ عمل مکمل کیا۔