جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک جوڑا زرعی باولی میں مردہ پایاگیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی گاوں میں ایک جوڑا زرعی باولی میں مردہ پایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی گاوں میں ایک جوڑا زرعی باولی میں مردہ پایاگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

یہ واقعہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 34 سالہ ڈی ناگیش اور30 سالہ سواروپا کی خدمات ملازمین کے طورپر سرینواس ریڈی نامی کسان نے حاصل کی تھی۔

یہ دونوں کسان کے مویشیوں کو چروانے کا کام کرتے تھے۔

ان کی لاشیں جمعرات کی صبح ایک زرعی باولی میں پائی گئیں۔یہ ہنوزواضح نہیں ہوسکا کہ یہ خودکشی کامعاملہ ہے یا پھر کسی نے ان کا قتل کیا ہے۔

ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔