ایشیاء

اسرائیل میں بھی خطرناک زلزلے کی پیشن گوئی

اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل میں بڑی شدت کا زلزلہ ”کب“ کا سوال ہے۔

تل ابیب: ترکی اور مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد اب اسرائیل میں بھی ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار متان یاہو انگلمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست سخت وارننگز کے باوجود زلزلے کی تیاریوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

اسرائیل جوکہ افریقی اور عرب ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، اسے خطرناک زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل میں بڑی شدت کا زلزلہ ”کب“ کا سوال ہے۔

واضح رہے کہ مراکش میں جمعے کو آنے والے 6.8 شدت کے خطرناک زلزلے میں 2800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

زلزلے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔زلزلے کے بعد ہسپانیہ، برطانیہ اور قطر کی ٹیمیں بھی مراکش میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بہت سے افراد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ تباہ کُن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2862 ہو گئی ہے جب کہ 2562 افراد زخمی ہوئے ہیں،زلزلے کا مرکز مراکش سے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

a3w
a3w