حیدرآباد

حیدرآباد: نامپلی سے ایک 12سالہ لڑکی کے اغوا کی ناکام کوشش

لڑکی کے والد نے میڈیا کوبتایا کہ وہ پیشہ کے اعتبارسے ٹیلر ہیں اور ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل کے فلائٹ میں رہتے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد سے ایک 12سالہ لڑکی کے اغوا کی ناکام کوشش کی گئی۔شہر کے حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آغاپورہ علاقہ میں یہ واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

لڑکی کے والد نے میڈیا کوبتایا کہ وہ پیشہ کے اعتبارسے ٹیلر ہیں اور ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل کے فلائٹ میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم شخص نے ان کے فلیٹ پر دستک دی اورجب لڑکی باہر نکلی تو اس کا منہ دباتے ہوئے اس کا ہوپ اسپتال کے قریب کار میں اغواکرلیا اوراس کو اغوا کرکے گاڑی میں لے گیاتاہم لڑکی نے فوری حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اغواکرنے والے شخص کے ہاتھ کو کاٹ لیا اور کسی طرح اس کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی بھاگتے ہوئے ریلوے اسٹیشن نامپلی کی سمت چلی گئی جہاں پر موجود پولیس ملازمین کو لڑکی نے ساری بات کہہ دی،پولیس ملازم کے فون کے ذریعہ لڑکی نے اپنی والدہ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد والدہ نے والد کو چوکس کیا جو دکان چھوڑکرنامپلی پولیس اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئے۔

مقامی افراد نے بھی ان کا تعاون کیا جن کے ساتھ وہ ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں لڑکی پولیس کے پاس ٹہری ہوئی تھی۔

پولیس ملازمین نے لڑکی کو اس کے والد کے حوالے کردیا۔لڑکی کے اغواکی کوشش کی شکایت حبیب نگر پولیس سے کی گئی۔