مشرق وسطیٰ

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرہ کے قریب دھماکے،73 ہلاکتیں

کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک 20 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہیں۔ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے خودکش تھے یا گیس لیکیج کے باعث ہوئے۔

تہران: ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے نیتجے میں 73 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
https://twitter.com/TheKonscious/status/1742537157787472361

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک 73 افراد ہلاک اور171 کے قریب زخمی ہیں۔ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے خودکش تھے یا گیس لیکیج کے باعث ہوئے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکہ نے 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا۔