جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں تارپولین کے نیچے سونے والا کسان ٹریکٹر کی ٹکر سے ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں تارپولین کے نیچے سونے والا کسان ٹریکٹر کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں تارپولین کے نیچے سونے والا کسان ٹریکٹر کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واقعہ ہفتہ کی صبح ضلع کے وچنور میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق اس کسان جس کی شناخت 60 سالہ مونڈئیا کے طورپر کی گئی ہے، نے دو دن پہلے آئی کے پی سنٹر میں اپنی فصل کوفروخت کیلئے لایا۔

چونکہ اس کی فصل کا وزن صبح تین بجے کیاگیا تھا،وہ تارپورلین اوڑھ کر اسی سنٹر میں سوگیا تھا۔

اس تارپولین کا استعمال فصل کو بارش سے بچانے کیلئے کیاجاتا ہے۔

دھان کی منتقلی کاکام کرنے والے ڈرائیور نے یہ نہیں دیکھااور تارپورلین پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجہ میں یہ کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔