حیدرآباد

سکھیش کو نہیں جانتاالزامات من گھڑت:کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا کہ وہ سکھیش کو قطعی نہیں جانتے اور ان پر اس مجرم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا قانونی طور پر جواب دیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر وکارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وہ ملزم سکھیش چندرا شیکھر کو نہیں جانتے۔ آج سکھیش چندر شیکھر کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کو مضحکہ خیز قراردیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

 انہوں ںے کہا کہ ایک مجرم اور ایک دھوکہ باز کی جانب سے ان پر الزامات لگائے جانا ناقابل فہم ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انہیں ان الزامات کے متعلق میڈیا کے ذریعہ پتہ چلا ہے کے ٹی راما راؤ نے واضح کیا کہ وہ سکھیش کو قطعی نہیں جانتے اور ان پر اس مجرم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا قانونی طور پر جواب دیں گے۔

 انہوں نے ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو شائع کرنے سے گریز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا مظاہر کریں۔

a3w
a3w