حیدرآباد

حیدرآباد کے چند سنگل اسکرین تھیٹرس جمعہ سے ایک ہفتہ کیلئے بند رہیں گے

شہرحیدرآباد کے چند سنگل اسکرین تھیٹرس جمعہ سے ایک ہفتہ کیلئے بند رہیں گے۔ تلنگانہ میں 250 سنگل اسکرین تھیٹر اور دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں تقریبا 80 سنگل تھیٹرس ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چند سنگل اسکرین تھیٹرس جمعہ سے ایک ہفتہ کیلئے بند رہیں گے۔ تلنگانہ میں 250 سنگل اسکرین تھیٹر اور دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں تقریبا 80 سنگل تھیٹرس ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ذرائع کے مطابق پچھلے مہینے کے دوران کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے سنگل اسکرین کے مالکین کے پاس تھیٹرس کو بند کرنے کے سواکوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

حیدرآباد میں کئی تھیٹر کرائے پر دیئے گئے تھے، گرما کے موسم کے دوران نئی فلم کے ریلیز نہ ہونے، لوک سبھاانتخابات اورآئی پی ایل کا اثر بھی ان تھیٹرس پر پڑاجس کی وجہ سے ان کی آمدنی بُری طرح متاثرہوئی اور یہ تھیٹرس مالکین اپنے تھیٹرس کو بند کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔

آمدنی میں کمی کے سبب کرایہ دار آپریٹرز کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔جنوری کے دوران دوفلموں کے سبب ان تھیٹرس نے اچھابزنس کیا۔