حیدرآباد

راتوں رات ایک اور مسجد شہید

اس دوران برقی سربراہی بھی بندکرتے ہوئے اپنی ناپاک حرکت کو انجام دیا جس میں مسجد خواجہ محمودمکمل شہید ہوگئی۔مسجدتعمیر ہوکر 2 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ مسجد میں پنچ وقتہ نماز بھی ادا کی جارہی تھی۔

شمس آباد: شمس آباد میں واقع گرین ایونیو کالونی میں مسجد خواجہ محمود کومیونسپلٹی عہدیداروں نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ تقریباً رات 3بجے مکمل شہید کردیا۔ مقامی مکینوں نے بتایا کہ آدھی رات کو پولیس ملازمین کی بھاری جمعیت اور میونسپلٹی عہدیدار کالونی میں داخل ہوئے اور مسلمانوں کے مکانوں کوباہر سے مقفل کردیا۔

 اس دوران برقی سربراہی بھی بندکرتے ہوئے اپنی ناپاک حرکت کو انجام دیا جس میں مسجد خواجہ محمودمکمل شہید ہوگئی۔مسجدتعمیر ہوکر 2 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ مسجد میں پنچ وقتہ نماز بھی ادا کی جارہی تھی۔کالونی میں پارک کے مقام پر مسجد غیرمجاذطورپر تعمیر کرنے کے نام پر یہ حرکت کی گئی۔

مقامی لیڈرس تاج بابا‘محمدعبدالشکور نے شہید مسجدپراور دفتر میونسپلٹی کے روبروشدید احتجاج کیا۔مقامی مسلمانوں نے حکومت ٹی آرایس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس حکومت سیکولرکے نام پر ایک کے بعد ایک مسجد کونشانہ بنارہی ہے۔

 کبھی سڑک کی توسیع کے نام پرتوکبھی غیرمجازتعمیر کے نام پر‘ احتجاجیوں کومسجد کے قریب جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی ظہر کی نمازادا کرنے آنے والے مصلیوں اوراحتجاج میں شامل افراد کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔

ایم بی ٹی صدر امجداللہ خان‘کانگریس لیڈر عثمان محمدخان ودیگر قائدین نے شہر حیدرآباد سے شمس آباد پہنچ کر مسجد کامعائنہ کیالیکن افسوس مقامی ٹی آرایس مسلم لیڈرس مسجد کادورہ کرنے کی زحمت نہیں کی جس سے شمس آباد کے مسلمانوں نے غم وغصہ اورناراضگی کااظہار کیا۔

آئی اے این ایس کے بموجب ایم بی ٹی اورایم آئی ایم قائدین نے سخت احتجاج کیا۔ ایم بی ٹی لیڈر امجد اللہ خان خالد نے کہاکہ مسجد تقریباً تین سال قبل تعمیر کی گئی تھی جس میں روزانہ پنچ وقتہ نماز اورجمعہ کی نمازپابندی سے ادا کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس عدالت میں زیردوراں ہے لیکن بلدی حکام نے مسجد کا انہدام کرتے ہوئے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔ایم آئی ایم قائدین نے احتجاج کرتے ہوئے مسجد شہید کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اورفوری مسجد تعمیر کرنے کی مانگ کی۔

 یہ احتجاج حلقہ اسمبلی راجندرنگر کے مجلسی انچارج مرزارحمت بیگ کی قیادت میں منظم کیاگیا تھا۔ مسلم قائدین نے ٹی آرایس حکومت پرزوردیاکہ خاطیوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے۔ایم بی ٹی لیڈرامجداللہ خان نے کہاکہ کے سی آر کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت یوگی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ 2014 سے ٹی آرایس اقتدارمیں 6مساجد شہیدکردی گئی۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسے مسلم قائدین‘تنظمیں اور سیاستداں جوکے سی آر کوسیکولر قائد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ اب خاموش کیوں ہیں۔