دیگر ممالک

سڈنی ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے انجن میں دھماکے سے لگی آگ

نائن نیٹ ورک ٹیلی ویژن کے مطابق جہاز میں 174 مسافر سوار تھے۔ کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔

سڈنی: سڈنی ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب جمعہ پرواز کرتے وقت کوانٹاس طیارے کے انجن میں مبینہ طور پر دھماکے کے بعد گھاس میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

آسٹریلین میڈیا نیوز کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ برسبین جانے والی کوانٹاس فلائٹ کیو ایف 520 کے انجن میں دھماکے کی وجہ سے لگی، جو جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے پہلے سڈنی سے روانہ ہوئی تھی۔

نائن نیٹ ورک ٹیلی ویژن کے مطابق جہاز میں 174 مسافر سوار تھے۔ کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔