دہلی

قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی ابتر، اضافہ کلسٹر بسوں اور میٹرو ٹرینس کا اعلان

کمیشن برائے ایر کوالٹی مینجمنٹ (ہوا کے معیار کا انتظامیہ) نے دہلی میں GRAP-3اقدامات نافذ کیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت میں آلودگی کی سطح سارے ملک کے بہ نسبت بدترین قرار دی گئی ہے اور یہی معیار مسلسل دو دن جاری رہے گا۔ جمعہ کے دن بھی ہوا کا معیار شدید زمرے میں درج ہوا۔

نئی دہلی:  دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج کہا کہ ہوا کا معیار انتہائی ابتر ہونے پر GRAP-3 اقدامات نافذ ہونے کے سبب شہر میں اضافہ 106کلسٹر بسیں اور میٹرو ٹرینوں کے 60 اضافہ ٹرپ (چکر) چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

 کمیشن برائے ایر کوالٹی مینجمنٹ (ہوا کے معیار کا انتظامیہ) نے دہلی میں GRAP-3اقدامات نافذ کیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت میں آلودگی کی سطح سارے ملک کے بہ نسبت بدترین قرار دی گئی ہے اور یہی معیار مسلسل دو دن جاری رہے گا۔ جمعہ کے دن بھی ہوا کا معیار شدید زمرے میں درج ہوا۔

ایک پریس کانفرنس میں رائے نے کہا کہ سوائے ای بسوں کے بین ریاستی بسیں اور سی این جی بسوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ BS-IIIپٹرول اور BS-IVڈیزل سے چلنے والی چار پہیوں کی گاڑیوں پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ کو بڑھانے اور خانگی گاڑیوں کی آمد و رفت کم کرنے دہلی کے وزیر نے اضافہ 106 کلسٹر بسوں اور اضافہ 60 میٹرو ٹرینوں کو متعارف کرنے کا اعلان کیا۔