جرائم و حادثات

سینی ٹائزر کے گودام میں آگ لگ گئی

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری میں سینی ٹائزر کے گودام میں آگ لگ گئی۔یہ گودام، ضلع کے کوم پلی میں واقع ہے۔کل شب پیش آئے اس واقعہ کے سبب بڑے پیمانہ پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور کثیف دھوان نکلنے لگا۔سینی ٹائزرس کی بڑی تعداد کے یہاں رکھے جانے کے سبب آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)

س واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔گودام کے بند ہونے کے نتیجہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔