ایشین گیمس: پی وی سندھو اور پرنئے پری کوارٹر فائنل میں داخل
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سے چوٹوں سے لڑ رہی ہیں لیکن آج کے میچ میں وہ اچھی فارم میں نظر آئیں۔

ہانگژو: ہندوستانی شٹلرایچ ایس پرنئے اور پی وی سندھو نے منگل کو ایشیائی کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلے میں اپنے اپنے حریفوں کے خلاف میچ جیت کر مردوں اور خواتین کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج دو باراولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں منگل کو اپنے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں چائنیز تائپے کی سو وین چی کوہراکر خواتین کے سنگلز مقابلے میں جیت کے ساتھ اپنے مہم کی شروعات کی۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سے چوٹوں سے لڑ رہی ہیں لیکن آج کے میچ میں وہ اچھی فارم میں نظر آئیں۔
پی وی سندھو نے 42 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سو وین چی کو سیدھے گیمز میں 21-10،21-15 سے شکست دی۔ ہندوستان کے ٹاپ مینس سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنئے نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
پہلے گیم کی شروعات میں شاندار برتری بنانے کے بعد سندھو نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اوربریک تک پر پانچ پوائنٹ کی مضبوط برتری حاصل کی۔ 28 سالہ ہندوستانی شٹلر نے صرف 18 منٹ کا وقت لے کر 21-10 سے پہلا گیم اپنے نام کیا۔
دوسرے گیم میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پی وی نے چائنیز تائپے کی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا۔وہیں سو وین چی نے میچ میں واپسی کی پوری کوشش کی۔ اس دوران سو وین چی نے پی وی سندھو کو پریشان کرنے کے لیے کچھ ڈراپ شاٹس بھی کھیلے۔
2018 کے ایشیائی کھیلوں کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے دوسرے گیم کی شروعات میں تین پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ سو چن نے کچھ کوششیں ضرورکئے لیکن سندھو کے زبردست شاٹس نے چینی تائپے کی شٹلر کو کوئی موقع نہیں دیا اور سندھو نے دوسرا گیم 21-15 سے جیت لیا۔
مردوں کے سنگلز میچ میں ایچ ایس پرنئے نے بھی شاندار جیت درج کی اور راؤنڈ آف 16 میں داخلہ لیا۔ پرنئے نے 25 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں منگولیا کے منخبت میں بٹ ڈاؤ کو سیدھے گیمز میں 21-9،21-12سے شکست دی۔
موجودہ عالمی چیمپئن شپ کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے پرنئے کا مقابلہ کل راؤنڈ آف 16 میں اردن کے بہاؤالدین الشینک یا قازقستان کے دمیتری پنارین سے ہوگا۔ کدامبی سری کانت کا مقابلہ آج مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 32 میں جمہوریہ کوریا کے یونگیو لی سے ہوگا۔