حیدرآباد

مواضعات میں بس آفیسرس کا تقرر، تلنگانہ آرٹی سی کا فیصلہ

ویلج بس آفیسرس کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔اس سلسلہ میں ہدایات آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے جاری کئے ہیں۔اس نئے طریقہ کار پر یکم مئی سے عمل کیاجائے گا۔ ایک بڑے گاؤں کے لیے، چھوٹے گاوں کے لیے، دو یا تین بس آفیسرس کا تقررکیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کو شہریوں تک زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانے اور آمدنی میں اضافہ کے لیے مواضعات میں بس آفیسر س کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست بھر کے تقریباً 10,000 مواضعات میں بس کی سہولت موجود ہے اور دو ہزار سے زیادہ مواضعات میں بس آفیسرس کے تقررکا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل

 ویلج بس آفیسرس کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔اس سلسلہ میں ہدایات آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے جاری کئے ہیں۔اس نئے طریقہ کار پر یکم مئی سے عمل کیاجائے گا۔ ایک بڑے گاؤں کے لیے، چھوٹے گاوں کے لیے، دو یا تین بس آفیسرس کا تقررکیاجائے گا۔

یہ ولیج بس آفیسرس 15 دنوں میں ایک بار عوام سے ملاقات کریں گے۔وہ بسوں کی آمد، اوقات، نئے روٹس، نئی خدمات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔دیہاتوں میں شادیوں، اہم تقاریب اور میلوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

 زیادہ ٹریفک ہونے کی صورت میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ وہ شادیوں اور دیگر تقاریب کے لیے آر ٹی سی بسوں کو کرایہ پر لینے کی اپیل کریں گے۔ عوامی نمائندے، گاؤں کے سربراہان،ڈاکراگروپ کے اراکین کے ساتھ، فنکشن ہالس کے منتظمین سے رابطہ کریں گے۔

 ہر گرام پنچایت دفتر میں نوٹس بورڈ میں متعلقہ گاؤں کے بس آفیسرکا نام، فون نمبر اور دیگر تفصیلات درج ہوں گی۔موجودہ نظام میں اگر دیہاتوں میں بس سروس کے سلسلہ میں پریشانی یا مسائل درپیش ہوں تو ڈپو منیجر سے رجوع کیا جائے گا۔ زیادہ تر دیہاتوں سے ڈپو بہت دور ہیں۔ بہتر خدمات کے لیے عصری بسیں بک کروانے شہر تک جانا پڑتا ہے تاہم ولیج بس آفیسر کے تقرر کے بعد یہ کام آسان ہوجائے گا۔

a3w
a3w