حیدرآباد

گوداوری کے جنگلاتی علاقہ میں درخت سے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا، عہدیداربھی حیران(ویڈیو وائرل)

اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں نالہ مادی کے درخت کو کلہاڑی سے سوراخ کیا گیا دیکھتے ہی دیکھتے درخت سے پانی بہنا شروع ہوگیا۔ عہدیداروں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کرلیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مغربی گوداوری کے پاپی کونڈالو کے کنڈوکورو جنگلاتی علاقہ میں ایک درخت سے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ درختوں سے پانی کیسے نکل رہا ہے، لیکن یہ سچ ہے۔ جنگل میں موجود نلا مادی کے درخت سے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار بھی درخت سے پانی نکلتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع ملی کہ گوداوری ضلع کے پاپی کونڈالو کے کنٹوکورو جنگلاتی علاقہ میں نلا مادی کے درخت سے پانی نکل رہا ہے۔ اس معاملہ کو اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچادیا گیا ۔

اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں نلا مادی کے درخت کو کلہاڑی سے سوراخ کیا گیا دیکھتے ہی دیکھتے درخت سے پانی بہنا شروع ہوگیا۔ عہدیداروں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کرلیا۔ عہدیداروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نالہ مادی کے درخت سے تقریباً 20 لیٹر پانی نکلتا ہے۔ فی الحال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔