کھیل

جئے شاہ: بی سی سی آئی کے آئندہ صدر بننے کا امکان

جمعرات کو دہلی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) عہدیداروں کی دو اہم میٹنگیں ہوئیں۔

نئی دہلی۔: جمعرات کو دہلی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) عہدیداروں کی دو اہم میٹنگیں ہوئیں۔ اس کے بعد اتوار کو ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں تقریباً طے پایا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے اور موجودہ سکریٹری جئے شاہ‘ سورو گنگولی بی سی سی آئی کے صدر بن سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے موجودہ نائب صدر اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن راجیو شکلا سکریٹری بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ جمعرات کو بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی، سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، سابق صدر این سرینواسن، آئی پی ایل کے چیرمین برجیش پٹیل، سابق سکریٹری نرنجن شاہ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں ان میں سے بیشتر افراد شامل تھے۔ اتوار کو سب کو بتایا گیاکہ کون کس عہدے کیلئے نامزد کرے گا۔ تاہم بی سی سی آئی کے انتخابات میں کوئی بھی تبدیلی اس وقت تک ممکن ہے جب تک کسی کو کوئی عہدہ نہیں مل جاتا۔ یہ گزشتہ کئی انتخابات میں دیکھا گیاہے۔

اس بار سورو گنگولی کو بی سی سی آئی میں کوئی عہدہ نہیں ملے گا کیونکہ بی جے پی قیادت ان سے ناراض ہے۔

کرناٹک سے آنے والی 1983 کی ورلڈکپ چمپئن ٹیم کے رکن راجر بنی کے علاوہ دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی، اڈیشہ کرکٹ اسوسی ایشن سے سنجے بہیرا، ہریانہ کرکٹ سے انیرودھ چودھری شامل ہیں۔

اسوسی ایشن اور آسام کرکٹ اسوسی ایشن کے کسی بھی شخص کو بھی شامل کیاجا سکتاہے۔ موجودہ جوائنٹ سکریٹری جیش جارج اور آئی پی ایل کے چیرمین برجیش پٹیل بھی اگلا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ خبر یہ بھی ہے کہ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے بھائی اور موجودہ خزانچی ارون سنگھ دھومل بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے انتخابات 18 اکتوبر کو ممبئی میں ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی 11 اور 12 اکتوبر کو ہوں گے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو کی جائے گی۔ امیدوار 14 تاریخ تک اپنا نام واپس لے سکتاہے۔ اس کے بعد صحیح نامزدگیوں کی فہرست 15 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ نتائج کا اعلان 18 اکتوبر کو کیا جائے گا۔