بھارتسوشیل میڈیا

واٹس ایپ گروپس میں وائرل پیام فرضی: مرکزی وزارت صحت

وزارت ِ صحت نے آج کہا کہ کووِڈ19 کے XBB ویرینٹ سے متعلق واٹس ایپ گروپ میں گشت کرنے والا پیام فرضی اور گمراہ کن ہے۔

نئی دہلی: دنیا کے کئی ممالک میں کووِڈکی اچانک دہشت پھیل جانے کے دوران ایک واٹس ایپ میسیج گشت کررہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اومیکرون کا نیا دریافت شدہ سب ویرینٹ XBB پانچ گنا زیادہ متعدی ہے اور ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خوفناک ہے اور زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔

بہرحال مرکزی وزارت ِ صحت نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے اور اسے ایک فرضی پیام قراردیا ہے۔

وزارت ِ صحت نے آج کہا کہ کووِڈ19 کے XBB ویرینٹ سے متعلق واٹس ایپ گروپ میں گشت کرنے والا پیام فرضی اور گمراہ کن ہے۔

اس پیام میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووِڈ۔ اومیکرون کا نیا XBB ویرینٹ کورونا وائرس سے مختلف ہے‘ زیادہ خوفناک ہے اور اس کا بہ آسانی پتہ نہیں چلایا جاسکتا۔ نئے وائرس کووِڈ۔ اومیکرون XBB کی علامات بھی کچھ نہیں ہیں۔

اس میں نہ کھانسی ہوتی ہے اور نہ بخار آتا ہے۔ اس وائرل پیام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووِڈ۔ اومیکرون XBB ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابل 5 گنا زیادہ متعدی ہے اور اس کی شرح اموات بھی زیادہ ہے۔