جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔یہ واقعہ ضلع کی کھمم۔ وجئے واڑہ روٹ پر پاترلاپاڈو میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔یہ واقعہ ضلع کی کھمم۔ وجئے واڑہ روٹ پر پاترلاپاڈو میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

جیسے ہی ٹرین گیٹ 113 کے قریب پہنچی تو بڑی آواز آئی۔ اس کے ساتھ ہی لوکو پائلٹ نے ٹرین کو روک دیا۔

اس واقعہ میں دونوں بوگیاں ریلوے ٹریک سے مکمل طور پر اتر گئیں۔ ریلوے عملے نے انکشاف کیا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

اس کی وجہ سے قاضی پیٹ سے وجئے واڑہ جانے والی کئی ایکسپریس ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ فی الحال، عملے نے وہاں پہنچ کر عارضی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔