آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں مال بردارٹرین پٹری پر سے اترگئی

ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے عرصہ میں اس روٹ پر دوسری مرتبہ ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔اطلاع ملتے ہی ریلوے کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے مرمت کے کام شروع کردیئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں مال بردار ٹرین پٹری پر سے اترگئی۔یہ واقعہ ضلع کے کرنڈور ریلوے لائن پرشیوالنگاپورم کے قریب پیش آیا۔اس واقعہ میں ٹرین کی 15بوگیاں پٹریوں پر سے اترگئیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

 جس کے نتیجہ میں اس روٹ پر دیگر ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی اور بعض پاسنجرٹرینوں کے رخ کو موڑدیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے عرصہ میں اس روٹ پر دوسری مرتبہ ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔اطلاع ملتے ہی ریلوے کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے مرمت کے کام شروع کردیئے۔