حیدرآباد

نابالغ لڑکی کی شادی کو پولیس نے ناکام بنادیا

شی ٹیم کے ارکان اور چائلڈ ہیلپ لائن کے ارکان حیات نگر بس ڈپو روڈ سرینواس کالونی میں لڑکی کے گھر گئے اور لڑکی کے ارکان خاندان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شادی قانون کے تحت جرم ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں حیات نگر پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کی شادی رکوادی اور اسے کونسلنگ کے لیے ونستھلی پورم کے سکھی سنٹر منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شب نامعلوم افراد نے رچہ کنڈہ پولیس کنٹرول روم کو نابالغ کی زبردستی شادی کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

 کمشنر ڈی ایس۔ چوہان کی ہدایت پر ڈی آئی نرنجن، ایس آئی سوریا، شی ٹیم کے ارکان اور چائلڈ ہیلپ لائن کے ارکان حیات نگر بس ڈپو روڈ سرینواس کالونی میں لڑکی کے گھر گئے اور لڑکی کے ارکان خاندان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شادی قانون کے تحت جرم ہے۔بعد ازاں ان کی کونسلنگ کرتے ہوئے شادی کو رکوادیاگیا۔