مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 8 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندستان اور عالمی تاریخ میں 8 اکتوبر کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 8 اکتوبر کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1843۔انگلینڈ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات قائم ہوئے ۔

1844۔ معروف وکیل، جسٹس اور لیڈر بدرالدین طیب جی کی پیدائش ہوئی۔

1856۔چین میں دوسری افیم جنگ کا آغاز ہوا۔

1858۔ انگلینڈ اور چین کے درمیان دوسری جنگ شروع ہوئی۔

1895۔جاپانی ساز باز سے کوریا کی ملکہ کا قتل ہوا۔

1895۔ ارجنٹینا کے صدر جوآن پیروں کی پیدائش ہوئی تھی۔

1903۔امریکہ اور چین میں تجارتی معاہدہ ہوا تھا۔

1912۔مونٹے نیگرو نے ترکی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1915۔پہلی جنگ عظیم کے دوران لوس کی بھیانک لڑائی بنا کسی ہار جیت کے ختم ہوگئی اس لڑائی میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے تقریباََ چار لاکھ30 ہزار افراد مارے گئے۔ اس جنگ میں پہلی بار برطانیہ نے زہریلی گیس کا استعمال کیا۔

1919۔ مہاتما گاندھی کی ادارت میں 147ینگ انڈیا148 میگزین کی اشاعت شروع ہوئی۔

1924۔تامل زبان کے ترقی پسند شاہر تھیرونلور کروناکرن کی پیدائش ہوئی۔

1926۔ بالی ووڈ اداکار راج کمار کی پیدائش ہوئی۔

1932۔ رائل اڈیا ایئر فورس کا قیام عمل میں آیا۔

1934۔پرواز کے میدان کے معمار چارلس لنڈبرگ کے بیٹے کے قتل کے معاملے بونو ہاپٹ مین کو ملزم قرار دیا گیا۔

1936۔ ہندستان کے معروف مصنف، ناول نگار منشی پریم چند کا انتقال ہوا۔

1936۔مجاہد آزادی جے پرکاش نرائن کاانتقال ہوا۔

1939۔جرمنی نے پولینڈ کو اپنا حصہ بنالیا۔

1940۔ جرمن فوج نے رومانیہ پر قبضہ کیا۔

1945۔ امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین نے نیوکلیائی بم کا راز کناڈا اور برطانیہ سے اشتراک کیا۔

1954۔کمیونسٹ ویتنام کی فوج نے ہنوئی پر قبضہ کرلیا۔

1961۔شہزادہ سوونا فوما کو لاوس کی مخلوط سرکار کا وزیراعظم چنا گیا۔

1961۔ سابق سوویت یونین نے جیمولیا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1962۔ اقوام متحدہ میں الجیریا کو 109 ویں ملک کی طور پر رکنیت حاصل ہوئی۔

1967۔ گوریلا جنگ کے ماہر چیگوروداڑ اپنے لڑاکوں کے ساتھ بولیویا میں گرفتار ہوئے۔

1970۔روس کے ناول نگار الیکزنڈر سولجنتسن کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔

1975۔بیروت اور شمالی لبنان میں ہوئی لڑائی میں 25 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

1978 ۔اسرائیلی کابینہ نے مصر کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

1979۔لوک نائک جے پرکاش نارائن کا انتقال ہوا۔

1982۔پولینڈ نے سبھی مزدور تنظیموں پر پابندی لگائی گئی۔

1984۔تمل جنگجوووں نے 24 سنہالی شہریوں کو قتل کردیا۔

1987 ۔تمل دہشت گردوں نے 24 لوگوں کا قتل کردیا۔

1989۔مشرقی برلن میں ہزاروں مظاہرین نے دھرنا دیا۔

1990۔یہودیوں پر پتھراوو کے بعد 21 فلسطینی فوج کی فائرنگ میں مارے گئے۔

1996۔فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا اور وہاں کے صدر وائزمین سے ملاقات کی۔

1998۔جاپان نے جنوبی کوریا سے 35 برس کی نوآبادیاتی راج کے لئے معافی مانگی۔

1998۔ ہندستان فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کا رکن بنا۔

2000۔ وزوسلاؤ کوستونیکا یوگوسلاویہ کے صدر بنے۔

2001 ۔ اٹلی کے میلان ہوائی اڈے پر دو جہازوں کی ٹکر میں 114 افراد کی موت ہوئی۔

2001۔امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ہوم لینڈ سکیورٹی قائم کی۔

2002۔ پاکستان نے شاہین میزائل کا تجربہ کیا۔

2003۔ ٹوکیو میں منعقد مس انٹرنیشنل مقابلہ میں مس ونیزوئیلا گوجیدور ایزوا نے خطاب پر قبضہ کیا۔

2005۔ کشمیر میں زلزلے سے ہزاروں افراد کی موت ہوئی۔