کھیل

کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

نہ صرف ہندوستانی کرکٹ شائقین بلکہ عالمی کرکٹ میں بھی کئی بار ایسے موازنے ہوتے رہتے ہیں۔ دونوں میں سے کون بہتر ہے، جب یہی سوال آسٹریلیا کے لیجنڈ بلے باز اسٹیو اسمتھ سے پوچھا گیا تو انہوں نے مضحکہ خیز جواب دیا۔

سڈنی: سچن ٹنڈولکر اور ویراٹ کوہلی نہ صرف ہندوستانی کرکٹ میں بلکہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں نے مختلف ادوار میں ہندوستان کیلئے رنز بنائے ہیں اور ریکارڈز کے اوپر بیٹھے ہیں۔ ٹنڈولکر کو عظیم ترین بلے باز سمجھا جاتاہے، اس لیے موجودہ دور میں کوہلی کے اعداد و شمار کی وجہ سے ان کا بھی سچن سے موازنہ کیا جانے لگتاہے۔

متعلقہ خبریں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا

نہ صرف ہندوستانی کرکٹ شائقین بلکہ عالمی کرکٹ میں بھی کئی بار ایسے موازنے ہوتے رہتے ہیں۔ دونوں میں سے کون بہتر ہے، جب یہی سوال آسٹریلیا کے لیجنڈ بلے باز اسٹیو اسمتھ سے پوچھا گیا تو انہوں نے مضحکہ خیز جواب دیا۔

ابھی چند روز قبل ویراٹ کوہلی نے ونڈے کرکٹ میں اپنی 45ویں سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد وہ سچن کے 49 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کے قریب آگئے تھے۔

 اس کے بعد پھر سے یہ باتیں شروع ہوگئیں کہ کیا کوہلی سچن کا یہ ریکارڈ توڑ پائیں گے؟ یا وہ سچن کے 100 سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرپائیں گے۔ اس سے ایک بار پھر دونوں جنات کے موازنہ کی بحث چھڑگئی۔

 سچن اور کوہلی میں کون بہتر ہے یا کون فیورٹ ہے، یہ سوال نہ صرف ہندوستان بلکہ آسٹریلیا کی سرزمین پر بھی پہنچ گیاہے، جہاں اس معاملے میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے اپنا انتخاب دیا ہے اور اسمتھ کا جواب دونوں کے شائقین کو پسند آئے گا۔

لبوشین نے کہاکہ ویراٹ کوہلی سفید گیند میں بہت بہتر ہیں۔ اس پر اسمتھ نے کہاکہ ان کی اوسط زبردست ہے۔ انہیں پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے۔ یہی نہیں جب ان سے پوچھا گیاکہ اگر انہیں آسٹریلوی ٹیم میں ہندوستانی ٹیم سے کوئی دو کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے، اس پر اسمتھ نے کہاکہ بلے بازوں میں ویراٹ کوہلی، وہ بیٹنگ کیلئے میرے پیچھے آئیں گے۔

 گیند بازوں میں جسپریت بمراہ ہوں گے۔ ہندوستان کے سچن اور ویراٹ کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور دونوں کو آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طرف سے آسٹریلوی شائقین کی طرف سے بہت پیار ملا ہے۔ ایسے میں ان کے بارے میں ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ ٹسٹ اور ونڈے سیریز کیلئے ہندوستان آرہی ہے۔ ایسے میں اس دورے کے حوالے سے ماحول تیار ہونا شروع ہوگیا ہے۔