مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1950 ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی پیدائش ہوئی۔

حیدرآباد: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 17 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

1598۔ نیدرلینڈ کے کشتی رانوں نے ماریشس کو دریافت کیا۔

1630۔ امریکی شہر بوسٹن کا قیام عمل میں آیا۔

1761۔ کوسابروما کی جنگ ہوئی۔

1876۔ بنگالی زبان کے مشہورادیب شرت چند چٹوپادھیائے کی پیدائش ہوئی۔

1878۔فرانس اور اسپین نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1879۔یونیسکو انعام سے سرفراز مشہور عوامی خدمتگار ، مجاہد آزادی اور سیاسی لیڈر اے وی راماسوامی نائکر کا جنم ہوا ۔

1926۔ فلوریڈا میں طوفان کی زد میں آکر تقریباً 450 لوگوں کی موت ہوئی۔

1939۔دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت یونین نے پولینڈ پر حملہ کیا۔

1948۔ حیدرآباد ریاست کو ہندستان میں شامل کیا گیا۔

1949۔ دراوڑ منیتر گزگم (ڈی ایم کے) کا قیام میں آیا۔

1950 ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی پیدائش ہوئی۔

1956۔ انڈین تیل اور قدرتی گیس کمیشن کی تشکیل ہوئی۔

1957۔ ملیشیا اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔

1958۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1959۔ جاپان اور کوریا کے طوفان میں دو ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔

1974۔ بنگلہ دیش، گرینی ڈا اور گنی بساؤ اقوام متحدہ میں شامل ہوئے۔

1982۔ ہندستان اور سیلون (سری لنکا) کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔

1988۔ جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول میں 24 ویں اولمپک گیمس شروع ہوئے۔

1990۔ سوویت یونین اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات بحال ہوئے۔

2004 ۔یورپی پارلیمنٹ نے مالدیپ پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز منظور کی۔

2011 ۔نیویارک کے زکوٹی پارک میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کی تحریک شروع ہوئی۔

2014 ۔چینی صدر شی جن پنگ نے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا۔

2016 ۔نیویارک کے چیلسی میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے سے 29 افراد زخمی ہوئے۔

2017 ۔پی وی سندھو کوریا اوپن سپر سیریز جیتنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بنیں۔