حیدرآباد

عوامی حکمرانی کا پروگرام، درخواستیں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: چیف منسٹر

چیف منسٹر نے عوامی حکمرانی پروگرام کے آغاز کے سلسلہ میں، عہدیداروں سے اب تک کے گرام سبھا، درخواستوں کی تفصیلات، عوامی حکمرانی کی درخواستوں کو قبول کرنے کے عمل اور عوام کے ردعمل کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکومت کی 6ضمانتوں کے سلسلہ میں عوام کودرخواستوں کی فروخت کے معاملہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے عوامی حکمرانی پروگرام جس کا مقصد ریاست کے عوام کو6ضمانتوں کے فائدہ پہنچانا ہے، پر سکریٹریٹ میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

اس موقع پرانہوں نے فارمس کی فروخت ہونے کی اطلاعات پر برہمی کااظہار کیااورکہا کہ درخواستوں کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ درکاردرخواستیں عوام کو دستیاب کروائیں۔

ساتھ ہی رعیتو بھروسہ، وظیفہ کے سلسلہ میں عوام میں پائے جانے والے شبہات کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ پرانے استفادہ کنندگان کو پہلے کی طرح وظیفہ حاصل ہوگا۔نئے افراد ان اسکیمات کیلئے درخواستیں داخل کریں۔

 وزیراعلی نے عوامی حکمرانی پروگرام کے آغاز کے سلسلہ میں، عہدیداروں سے اب تک کے گرام سبھا، درخواستوں کی تفصیلات، عوامی حکمرانی کی درخواستوں کو قبول کرنے کے عمل اور عوام کے ردعمل کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔

 انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست گزاروں کے لئے پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کی کوئی کمی نہ ہو۔عوامی حکمرانی کے پروگرام میں دو دن میں 16 لاکھ 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

اتوار اور پیر کو نئے سال کی تعطیلات کی وجہ سے درخواستوں کی وصولی نہیں ہوگی۔ حکام 2 جنوری سے درخواستیں وصول کرنا دوبارہ شروع کر دیں گے۔