جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں اگلے چند روز کے اندر حکومت بن جائے گی: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے چند روز میں حکومت بنائی جائے گی۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے چند روز میں حکومت بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات

انہوں نے کہا: ’ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلہ کیا ہے اس کے بعد الائنس کی میٹنگ منعقد ہوگی‘۔ان کا کہنا ہے:’الائس اپنا لیڈر منتخب کرے گی جس کے بعد ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے‘۔

موصوف نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔حلف برداری کی تقریب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے یہ چیزیں ایک جمہوری طریقے سے کی جاتی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ایک قانون سازی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا میں کل ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب سے بات کر رہا تھا‘۔انہوں نے کہا: ’ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا ایک اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد الائنس کی میٹنگ طلب کی جائے گی‘۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا:’الائنس اپنا لیڈر منتخب کرے گا اور پھر ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے‘۔انہوں نے کہا: ’امید ہے کہ اگلے چند روز میں حکومت بن جائے گی‘۔پی ڈی پی کے الائنس میں شامل ہونے کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’فی الوقت ہم اس پر کوئی بات نہیں کر رہے ہیں پی ڈی پی نے ہمارے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے نہ ہم نے ان کے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا: ’الیکشن نتائج کے پیش نظر جس سے ان کو دھچکا لگا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ اندرونی سطح پر بات چیت کرتے ہوں گے‘۔انہوں نے کہا:’کسی وقت اگر بات چیت کی راہ کھلتی ہے تو ہم بیٹھ کر بات کریں گے لیکن فی الوقت یہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے‘۔

ہریانہ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ جب کچھ ماہ قبل بارہمولہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آرہے تھے تو پہلے میں لیڈ کر رہا تھا لیکن پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہی سب کچھ تبدیل ہوگیا‘۔عمر عبداللہ نے کہا: ’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایگزٹ پول محض تضیع اوقات ہے لیکن اس قدر غلطی کی امید نہیں کی تھی کہ اس میں 30 کو60 جبکہ 60 کو 30 بتایا جائے گا‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’میرا کام نیشنل کانفرنس کو چلانا اور الائنس کی مدد کرنا ہے میں اپنا ہی یہ کام کروں گا‘۔