حیدرآباد

جی سرینواس حلقہ حیدرآباد سے بی آرایس امیدوار

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس نے حلقہ حیدرآباد سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس نے حلقہ حیدرآباد سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

پارٹی سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جنہوں نے پہلے ہی ریاست کی 17لوک سبھانشستوں کے منجملہ 16پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، آج حلقہ حیدرآباد سے اپنے امیدوار کے طورپر جی سرینواس کے نام کااعلان کیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں سے تبادلہ خیال کے بعد سرینواس کے نام کا اعلان کیا۔ پارٹی نے 6بی سی امیدوار بنائے ہیں۔