حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

سنگ دل ماں نے شیر خوار بیٹی کا وائر سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی

دنیا میں سب سے پاکیزہ ومقدس رشتہ ایک ماں کا ہوتا ہے۔ اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر ماں کی ممتا تڑپ اُٹھتی ہے مگر اور اپنی اولاد کو بچانے کیلئے ماں کسی بھی لڑجاتی ہے۔

حیدرآباد: دنیا میں سب سے پاکیزہ ومقدس رشتہ ایک ماں کا ہوتا ہے۔ اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر ماں کی ممتا تڑپ اُٹھتی ہے مگر اور اپنی اولاد کو بچانے کیلئے ماں کسی بھی لڑجاتی ہے۔

ایک ویڈیو میں ایک سنگ دل ماں اپنی شیر خوار بیٹی کا وائر سے گلاگھونٹنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھی گئی۔ شوہر کی بے رحمی وبے وفائی کا انتقام خاتون نے اپنی ایک سالہ شیر خوار بچی سے لے رہی ہے۔ اس ظلم سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماں کی ممتا کی ایک ادھوری کہانی ہے۔

ذرائع کے بموجب کیا ماں ایسا بھی کرسکتی ہے؟۔ دل دہلادینے والی یہ کہانی ہے جو ماں اپنی ہی شیر خوار بیٹی کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کررہی تھی۔ میلاردیوپلی کی روشن کالونی کے اعجاز انصاری کی شادی 4 سال قبل عالیہ عرف نکہت سے ہوئی تھی انہیں ایک سالہ لڑکی بشریٰ بھی ہے۔

شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے، جھگڑوں کے نتیجہ میں اعجاز انصاری نے کچھ دنوں سے نکہت کے پاس جانا چھوڑدیا تھا اس بات پر سنگ دل ماں نکہت اپنا غصہ اپنی شیر خوار بیٹی پر نکال رہی تھی۔

وہ سیل فون چارج کا وائر بیٹی کے گلے میں ڈال کر اس کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کررہی تھی اور ماں نے معصوم لڑکی کے ہاتھ پیربھی باندھ دیئے تھے۔

اس موقع پر معصوم لڑکی بلبلاکر رورہی تھی لیکن نکہت کی ممتا ایسا لگ رہا تھا کہ مرچکی ہے۔ اُلٹا وہ معصوم بیٹی کے چہرہ پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے یہ کہہ رہی تھی کہ تیرا کوئی نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ اشکبار بھی ہوگئے اور کہنے لگے ماں کا دوسرا روپ اتنا بھیانک بھی ہوتا ہے؟۔

مقامی افراد نے معصوم پر ہورہے ظلم کی یہ ویڈیو جو وائرل ہوگئی تھی پولیس کے حوالے کیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار لڑکی کو بچالیا اور اُسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا اور ظالم ماں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔

ایک اور اطلاع میں بتایاگیاکہ ماں، معصوم پر ظلم وزیادتی کا ویڈیو بناکر اپنے شوہر کو روانہ کرتی تھی تاکہ اسکا شوہر اس کے پاس دوڑتا ہوا چلا آئے۔