تلنگانہ

عدالت کو گمراہ کرنے پر ایک کروڑروپئے کا بھاری جرمانہ

جج نے فرضی رِٹ درخواست دائر کرکے سرکاری اراضیات ہتھیانے کی کوشش کرنے والے درخواست گزاروں پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج ناگیش نے ایک اہم فیصلے میں ایک مقدمہ کے درخواست گزاروں پر عدالت کو گمراہ کرنے پر ایک کروڑروپئے کا جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

اس سلسلہ میں درخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق، سرکاری اراضیات سے متعلق ایک مقدمہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا، لیکن درخواست گزاروں نے اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے ایک الگ بنچ سے معاملہ کو رجوع کیا۔

عدالت کو گمراہ کرنے اور اس کا وقت ضائع کرنے کی کوشش پر جج نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

جج نے فرضی رِٹ درخواست دائر کرکے سرکاری اراضیات ہتھیانے کی کوشش کرنے والے درخواست گزاروں پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔