جرائم و حادثات

مہاراشٹر میں گنیش وسرجن کے دوران سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت

مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے پچیری آگر میں جمعہ کی صبح 'گنیش وسرجن جلوس' کے دوران سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

کولہاپور: مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے پچیری آگر میں جمعہ کی صبح ‘گنیش وسرجن جلوس’ کے دوران سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران 2 لڑکے ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب گاؤں میں گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کا جلوس نکل رہا تھا، ایک تیز رفتار ٹیمپو بریک فیل ہونے کی وجہ سے جلوس میں گھس گیا۔ اس میں ٹیمپو ڈرائیور اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی اور 15 لوگ زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور باہر نکلا اور اپنی بے قابو گاڑی کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ پہیوں کے نیچے آکر کچلا گیا جب کہ ٹیمپو میں بیٹھی لڑکی سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ زخمیوں کو ابالولی دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت کومل نارائن بھوڑ(17) اور دیپک لکشمن بھوڑ(48) کے طورپر ہوئی ہے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

a3w
a3w