تلنگانہ میں وقف کمیونٹی کی بڑی تعداد نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اسداللہ کی بحالی پر شکرانے کی نماز ادا کی
تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے مسلم قائدین اور وقف جہدکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد حج ہاؤز نامپلی میں جمع ہو کر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب محمد اسداللہ کی بحیثیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی بحالی پر شکرانے کی نماز ادا کی۔
حیدرآباد: (پریس ریلیز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے مسلم قائدین اور وقف جہدکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد حج ہاؤز نامپلی میں جمع ہو کر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب محمد اسداللہ کی بحیثیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی بحالی پر شکرانے کی نماز ادا کی۔ یہ اجتماع اتحاد، اخوت اور شکرگزاری کی علامت ثابت ہوا، جس میں جناب اسداللہ کی دیانتداری، خلوص، اور وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے صدر اور کانگریس قائد جناب عثمان بن محمد الھاجری کی اپیل پر بڑی تعداد میں ۔
مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی رہنماؤں اور وکلاء کے وفد نے جناب محمد اسداللہ سے ملاقات کی، انہیں تہنیتی شال پیش کی اور وقف مخالف عناصر کے خلاف قانونی کامیابی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر تحریک خیرِ امت کے صدر جناب منیرا لدین مجاہد، سینئر ایڈوکیٹ سید کریم الدین شکیل، ایڈوکیٹ محمد افضل، سکریٹری دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی محمد احمد، ضلع مناریٹی چیئرمین سدی پیٹ حبیب جانی، پٹن چیرو سے ایاز خان، نلگنڈہ سے سینئر قائد جناب احمد کلیم، کانگریس پارٹی ٹی پی سی سی وائس چیئرمین اشفاق خان، سینئر قائد محمد جاوید، سیوا دل قائد افتخار علی، محمد ے غوث کے علاوہ مختلف اضلاع سے نمائندے شریک ہوئے۔
جناب عثمان بن محمد الہجری نے اس موقع پر چیف منسٹر جناب اے۔ریونت ریڈی کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جناب محمد اسداللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی اور وقف اراضی پر قبضہ کرنے والی مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ان کے ساتھ اکولا چندر شیکھر، درگا پرساد، درشن کمار، آنند کمار، سنتوش گوڑ اور نوین کمار نے بھی جناب محمد اسداللہ کو مبارکباد پیش کی اور وقف املاک کے استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اجتماع کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا کہ ریاست تلنگانہ میں وقف ادارے مضبوط رہیں اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق قائم رہے۔