تلنگانہ
تلنگانہ:روڈی شیٹر کی جانب سے جنسی ہراسانی، شادی شدہ خاتون کی خودکشی
بتایاجاتا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ڈی ونئے کے طورپر کی گئی ہے،ضلع کے جگیاتانڈہ کی رہنے والی 28سالہ سشیلا کے مکان کے سامنے مقیم تھا۔وہ کچھ عرصہ سے خاتون کو ہراساں کیاکرتا تھا۔
حیدرآباد: روڈی شیٹر کی جانب سے جنسی طورپرہراساں کرنے پرمایوسی کے عالم میں ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔
بتایاجاتا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ڈی ونئے کے طورپر کی گئی ہے،ضلع کے جگیاتانڈہ کی رہنے والی 28سالہ سشیلا کے مکان کے سامنے مقیم تھا۔وہ کچھ عرصہ سے خاتون کو ہراساں کیاکرتا تھا۔
یہ خاتون دوسری خاتون کے ساتھ کپاس توڑنے کیلئے گئی تھی۔اس کو ونئے نے دیکھ لیا اور ایک مرتبہ پھر ہراساں کیا جس کی مزاحمت سشیلا نے کی تاہم ملزم نے اس پر حملہ کردیااورفرارہوگیا۔
بعد ازاں سشیلا نے گھر سے واپسی کے بعد مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔خاتون کے شوہر نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی اور الزام لگایا کہ ونئے کی ہراسانی برداشت نہ کرتے ہوئے اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔