جرائم و حادثات

کرنول کے ایک مکان میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات

لاونیا نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ساس کے مکان چھوڑنے کیلئے گئی تھی کہ چوروں نے قفل شکنی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی۔لاونیا شوہر کی موت کے بعد بچوں کے ساتھ مکان میں مقیم تھی۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے کوڈومورو علاقہ کی مہالکشمی کالونی میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔مکان میں رہنے والوں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ 28تولے کے طلائی زیورات، ساڑھے تین کلو نقروی زیورات اورایک لاکھ روپئے کی چوری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

لاونیا نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ساس کے مکان چھوڑنے کیلئے گئی تھی کہ چوروں نے قفل شکنی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی۔لاونیا شوہر کی موت کے بعد بچوں کے ساتھ مکان میں مقیم تھی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا تاکہ چوروں کی نشاندہی کی جاسکے۔