دہلی

گیان واپی مسجد کمیٹی کی درخواست پر غور کرنے سے سپریم کورٹ کا اتفاق

سپریم کورٹ نے جمعرات کو وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر غور کرنے سے اتفاق کیا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا‘ وضو خانہ کے علاوہ مسجد کے احاطہ کا سروے کرسکتا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر غور کرنے سے اتفاق کیا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا‘ وضو خانہ کے علاوہ مسجد کے احاطہ کا سروے کرسکتا ہے۔

ایڈوکیٹ نظام پاشاہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں حکم سنایا ہے کہ ملورڈس نے ان کا ریمانڈ دیا ہے۔ ہم نے اس کے خلاف ایس ایل پی دائر کی ہے۔ ہم نے پروٹوکول کے مطابق ای میل بھیجی ہے۔

ایڈوکیٹ نظام پاشاہ اس معاملہ کی ہنگامی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے مسجد کمیٹی کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے جواب دیا میں ابھی ای میل دیکھوں گا۔

انہوں نے معاملہ کو فوری طورپر درج کرنے پر غور کرنے سے اتفاق کیا۔ ہندو فریق نے بھی اپیل دائر کئے جانے کی توقع کرتے ہوئے جمعرات کو ایک کیوٹ درخواست داخل کی تھی۔

اس کے علاوہ اپیل کورٹ میں ایک درخواست گزار کی طرف سے پیش نوٹس بھی درج کرائی گئی ہے۔

a3w
a3w