تلنگانہ

تلنگانہ کے 5 اضلاع کیلئے ریڈ، 10 اضلاع کیلئے آرینج اور 10 اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر آئندہ چار روز تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر آئندہ چار روز تک ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ محبوب آباد، سوریا پیٹ، ورنگل،ہنمکنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، جنگاوں اور یادادری بھونگیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جئے شنکر بھوپال پلی، سنگاریڈی، میدک، میڑچل، رنگاریڈی، حیدرآباد اور وقارآباد میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 5 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

10 اضلاع کے لیے آرینج الرٹ اور 10 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

a3w
a3w