شمس آبادایرپورٹ کے اطراف گھومنے والے تیندوے کو پکڑلیا گیا ، ویڈیو وائرل
تیندوے کو پکڑنے کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجرے لگائے گئے تھے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے تین مرتبہ تیندوا پنجرے کے پاس آ کر وہاں سے بھاگ جاتاتھا ۔

حیدرآباد: شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آس پاس گھومنے والے والا تیندوے نے شہریوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کردیا تھا جسے انتظامیہ نے سخت جدوجہد کے بعد اُسے پنجرہ میں قید کرلیا۔
تیندوے کو پکڑنے کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجرے لگائے گئے تھے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے تین مرتبہ تیندوا پنجرے کے پاس آ کر وہاں سے بھاگ جاتاتھا ۔
تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرے کے پاس جنگلات کے حکام نے پانچ بکریاں رکھی تھیں تاکہ وہ شکار کی کوشش میں آئے اوراُسے پکڑ لیا جائے، مگر چالاک تیندوا وہاں آکر واپس چلا جاتا تھا۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے 20 سے زیادہ ٹراک کیمرے اور پانچ پنجرے یہاں نصب کئے گئے تھے، تیندوے کو حیدرآباد کے زو پارک منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو نلا ملا کے جنگلات میں چھوڑ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کے فینسنگ سے چھلانگ لگانے کی ایئرپورٹ حکام نے نشاندہی کی تھی جس کے بعد سے مقامی افراد میں خوف پیدا ہوگیا تھا۔ شہریوں نے اس تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد سکون کی سانس لی۔