انٹرٹینمنٹ

لوگ مجھ سے کہتے تھے اس فلم میں کام کرنے سے آپ کا کیریئر تباہ ہوجائے گا: ودیا بالن

بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے2011 کی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں اپنے کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ اس میں کام کرنے سے آپ کا کیریئر تباہ ہوجائے گا۔

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے2011 کی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں اپنے کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ اس میں کام کرنے سے آپ کا کیریئر تباہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ودیا بالن 44 سال کی ہوگئیں

گوا میں منعقدہ 54ویں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ میں سلک اسمیتھا کے کردار کو ادا کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش تھی۔

ودیا بالن نے کہا کہ جب ملن لوتھریا میرے پاس آئے تو مجھے ایسا لگا کہ وہ غلط دروازے پر تو نہیں آگئے، کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ کوئی مجھے یہ اس رول کی پیشکش کرے گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ یہ تصور نہیں کر رہے تھے کہ میں یہ رول کروں گی، لیکن میں جانتی تھی کہ میں کرسکتی ہوں اور میں نے فوراً ہاں کردی۔

ہدایتکار ملن لوتھریا کی یہ فلم آنجہانی اداکارہ سلک اسمیتھا سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی جو بہت کم وقت میں اپنی غیر معمولی پرکشش شخصیت اور حسن کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں اور صرف 35 برس کی عمر میں 1996 پر اسرار انداز میں موت کا شکار ہوگئیں۔

اس فلم میں ودیا بالن کے ساتھ عمران ہاشمی، نصیر الدین شاہ اور تشار کپور نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔