حیدرآباد

فرائض میں کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی،کمشنر پولیس حیدرآباد کاعہدیداروں کوانتباہ

کمشنر پولیس نے کہا کہ انتخابات کو آزادانہ اورمنصفانہ منعقد کرنے کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر کمشنر پولیس حیدرآباد سندیپ شنڈالیہ نے ساؤتھ زون، ساؤتھ ایسٹ زون، ایسٹ زون، ساؤتھ ویسٹ زون اور سنٹرل زون کے تمام ڈی سی پیز، ایڈیشنل ڈی سی پیز، اے سی پیز،انسپکٹرس اور ٹاسک فورس کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ پولیس اسٹیشنوں کی اے، بی، سی زمرہ بندی، ہر پولیس اسٹیشن میں ملازمین کی منظورہ تعداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

اجلاس میں نقدی، شراب، منشیات/گانجہ، قیمتی دھاتوں، مفت کی اشیا کی تقسیم، ناقابل ضمانت وارنٹس کی تعمیل،پابند مچلکہ کرنے، اسلحہ جمع کرنے، رؤڈی شیٹرس کے خلاف کارروائی،غیر محفوظ مقامات کی میپنگ، حساس پولنگ اسٹیشنس،، زونل الیکشن سیل وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضرورت پڑنے پر سخت اقدامات کریں۔تمام عہدیداروں کو مثالی ضابطہ اخلاق کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دی گئی اور بعض پہلوؤں پر ان کے شکوک و شبہات کو دور کیاگیا۔

اجلاس میں ٹاسک فورس کی گزشتہ 15 دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔حیدرآباد کے 15 ایم ایل اے حلقوں میں واقع 90 فلائنگ اسکواڈس کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔بغیر کسی جانبداری کے انتخابات کے انعقاد کے لیے کمشنرپولیس حیدرآباد نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو آزادانہ اورمنصفانہ منعقد کرنے کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w