حیدرآباد

اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

نمائش کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر محمد عثمان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول لیڈر سید مقصود علی، اکیڈمک ڈائریکٹر ولایت علی اور دیگر اراکینِ انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور طلبہ کے سائنسی پروجیکٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

حیدرآباد: اشرف المدارس ہائی اسکول، املی بن، یاقوت پورہ میں ایک شاندار سائنس نمائش کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طلبہ نے اپنے سائنسی ماڈلز، چارٹس اور تخلیقی نمونوں کے ذریعہ علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عثمان صاحب (ریٹائرڈ ڈائریکٹر، کریڈا) نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ نائب صدرِ انتظامیہ سید انور الہدی (ریٹائرڈ آئی پی ایس، سابق ڈی جی پی) اور جناب احمد بشیر الدین فاروقی (ریٹائرڈ ڈپٹی ای او) بھی شریکِ محفل رہے۔

نمائش کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر محمد عثمان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول لیڈر سید مقصود علی، اکیڈمک ڈائریکٹر ولایت علی اور دیگر اراکینِ انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور طلبہ کے سائنسی پروجیکٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

تقریب کا آغاز پرائمری سیکشن کی صدر معلمہ محترمہ آفرین شہوار کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا، جب کہ اسکول کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ایم ایم انور نے مہمانانِ گرامی کا تعارف پیش کیا۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عثمان نے اپنے خطاب میں سائنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو جدید دور کی سائنسی ترقی سے فائدہ اٹھانے اور تحقیق کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔

نائب صدر انتظامیہ سید انور الہدی نے طلبہ کو محنت اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے، اسی کے ذریعے ہم اپنی قوم و ملت کو بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔”

انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کی گلپوشی کی گئی، جبکہ نمائش میں طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جنہوں نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

آخر میں ہائی اسکول کے صدر مدرس سید عبدالباسط صاحب نے شکریہ کے کلمات ادا کیے اور نمائش کے کامیاب انعقاد پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ نمائش کے اختتام پر ماحول علم و شوق سے لبریز رہا۔