انٹرٹینمنٹ

مسلم نوجوانوں کو پابندی سے نماز پڑھنے راکھی ساونت کی تلقین، ادائیگی نماز کا ویڈیو جاری

اب راکھی ساونت نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

ممبئی: ہندی فلموں کی اداکارہ اور بگ باس 16 کی شریک راکھی ساونت فی الحال خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

راکھی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نوجوان مسلم تاجر عادل خان سے شادی رچائی اور مذہب اسلام قبول کیا ہے۔ راکھی نے کلمہ پڑھنے اور نکاح کا ویڈیو بھی جاری کیا تھا۔

عادل سے علیحدگی کے بعد بھی راکھی کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے جبکہ وہ ایک انٹرویو میں مسلم نوجوانوں کو نماز کی تلقین بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Co3oBprP6rp/

اب راکھی ساونت نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ ویڈیو دیکھ کر کئی لوگوں نے راکھی ساونت پر تنقید کی کہ نیل پالش لگا کر نماز نہیں پڑھی جاتی۔

نماز کے طریقہ پر بھی جب لوگوں نے کافی کومنٹس کرنے شروع کردیئے تو راکھی نے وہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی۔ تاہم کئی لوگ جب تک اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرچکے تھے اور اب یوٹیوب کے کئی چینلوں پر یہ ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w