حیدرآباد

حیدرآباد: ٹریفک مسائل پر قابو پانے شہر میں بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

شہر کی سڑکوں پر بین ضلعی، قومی پرمٹ والے ٹرکس اور لاریوں، مقامی لاریوں، سامان لانے والی درمیانی سائز کی گاڑیوں، خانگی بسوں اور سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کے داخلے، نقل و حرکت اور پارکنگ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی سرینواس ریڈی نے حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے دائرہ کار میں بڑی گاڑیوں کے داخلے اور ان کی آمد و رفت پر محدود پابندیاں عائد کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

شہر کی سڑکوں پر بین ضلعی، قومی پرمٹ والے ٹرکس اور لاریوں، مقامی لاریوں، سامان لانے والی درمیانی سائز کی گاڑیوں، خانگی بسوں اور سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کے داخلے، نقل و حرکت اور پارکنگ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 

تاہم، یہ پابندی ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ اداروں جیسے (آر ٹی سی) کے ذریعے چلائی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور دیگر سرکاری بسوں پر لاگو نہیں ہوگی تاہم ان بسوں کے اوقات کو قبل از وقت مطلع کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ حیدرآباد کمشنر آف پولیس کی طرف سے جاری کردہ مذکورہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عوام بالخصوص اور گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ بہتر ٹریفک ضابطے اور انتظام کو یقینی بنا سکیں۔