کرناٹک

کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس

بنگلورو الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے برقی چوری کا کیس درج کیے جانے کے بعدسابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس نظر آئے۔

بنگلورو: بنگلورو الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے برقی چوری کا کیس درج کیے جانے کے بعدسابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس نظر آئے۔

متعلقہ خبریں
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس
جنیوا میں مخالف ِ ہند پوسٹرس

ان پوسٹرس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی اور پوسٹرس نکال دیا۔

کرناٹک کانگریس نے منگل کو سابق چیف منسٹر اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کماراسوامی پر دیپاولی کے دوران اپنی جے پی نگر کی رہائش گاہ کو روشنیوں سے منور کرنے کے لیے غیرقانونی طور پر برقی حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔

حکمراں جماعت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ”ایکس“ پر جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے لڑکے پر تنقید ی بیان کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کیا۔ جس کے بعد بیسکام وجیلنس ونگ نے معائنہ کیا اور انڈین الیکٹریسٹی قانون کی دفعہ135کے تحت کیس درج کیا۔

کماراسوامی نے کہا کہ ان کی غلطی نہیں بلکہ خانگی ڈیکوریٹر نے برقی کھمبے سے راست برقی کا کنکشن دیا۔ جب انہیں اس کا پتا چلا تو انہوں نے فوری اسے نکال دیا اور گھر کے میٹر بورڈ سے برقی کنکشن لیا۔

کانگریس نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے واحد ایماندار شخص ایچ ڈی کماراسوامی کی جے پی نگر کی رہائش گاہ چوری کی برقی سے روشن کیا گیا۔ یہ المیہ ہے کہ سابق چیف منسٹر اتنے غریب ہوگئے کہ برقی چوری کرنی پڑی۔

a3w
a3w