تلنگانہ
لاری آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 2 گاڑیاں جل کر خاکستر
اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے تمام نے راحت کی سانس لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے کوتہ کوٹہ کے قریب ایک لاری آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے کرنول جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر کوتہ کوٹہ کے قریب پنکچر ہوگیا۔
جس کے نتیجہ میں گاڑی سڑک کے کنارے رک گئی لیکن دہلی سے چینئی جانے والے پارسل سروس کنٹینر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس نے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماردیدی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کے سبب دونوں لاریاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے تمام نے راحت کی سانس لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔