تلنگانہ

دس سال سے مفرور دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث شخص گرفتار

کئی افراد نے اس کی باتوں میں آکر رقم دی تاہم عوام سے تقریبا 6کروڑروپئے کی رقم حاصل کرنے کے بعد یہ شخص فرارہوگیا۔ایک اطلاع پر اسپیشل ٹیم نے اس کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) کی خصوصی ٹیم نے دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث ایک شخص جو تقریبادس سال سے مفرور تھا کو گرفتار کرلیا۔

اس شخص کی شناخت نیلورضلع کے رہنے والے 45سالہ چنیا کے طور پر کی گئی ہے جس نے ضلع میں ایل ایل بی سی ایم ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا اور چرچ کے پادری کی مدد سے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے سادہ لوح افراد کو رقم فراہم کرنے کالالچ دیتے ہوئے سرمایہ کاری حاصل کی اور ان کو دھوکہ دیا۔

سی آئی ڈی کے اے ڈی جی مہیش مرلی دھربھاگوت نے کہا کہ اس گروہ نے ایک اسکیم متعارف کی جس کے تحت ایک شخص جو 10,500روپئے اداکرتا ہے، کو ٹرسٹ کی رکنیت حاصل کر نے پر ماہانہ وظیفہ کے تحت 2500روپئے دئیے جائیں گے۔

کئی افراد نے اس کی باتوں میں آکر رقم دی تاہم عوام سے تقریبا 6کروڑروپئے کی رقم حاصل کرنے کے بعد یہ شخص فرارہوگیا۔ایک اطلاع پر اسپیشل ٹیم نے اس کو گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w