آندھراپردیش

وجئے واڑہ میں گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔فائرآفیسر جی سرینواسلو نے کہاکہ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی، فائرفائٹرس نے وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کے کام کا آغازکردیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کی بندرروڈ کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔فائرآفیسر جی سرینواسلو نے کہاکہ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی، فائرفائٹرس نے وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کے کام کا آغازکردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی۔پانچ فائرانجنوں کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس آگ کو دیکھ کر مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے۔کئی افرا داپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔