حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پالیکابازارکے قریب دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ

کثیف دھواں دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میں پھیلتاچلاگیااورآگ بھی دیگردکانات تک پھیلنے لگی تاہم فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پالیکابازارکے قریب ایک دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل شب دکان سے اچانک کثیف دھوئیں کے ساتھ آگ کے شعلے کافی بلند ہوئے جو بتدریج پھیلتے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

مقامی افراد کی اطلاع پر مقامی فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایاتاہم دکان میں رکھے سامان کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی اورآگ بجھانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

 کثیف دھواں دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میں پھیلتاچلاگیااورآگ بھی دیگردکانات تک پھیلنے لگی تاہم فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یاد ونے مقام واقعہ کامعائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شارٹ سرکٹ اس واقعہ کی اہم وجہ ہے۔اس واقعہ کے سلسلہ میں رپورٹ ملنے کے بعد وہ اس پر مزید ردعمل ظاہر کریں گے۔