حیدرآباد

خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ

دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے عقب میں واقع شاہ کالونی کے قبرستان میں آج نامعلوم خواتین نومولود کوچھوڑکر فرار ہوگئیں۔

حیدرآباد: دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے عقب میں واقع شاہ کالونی کے قبرستان میں آج نامعلوم خواتین نومولود کوچھوڑکر فرار ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
اے پی میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل

پولیس ذرائع کے بموجب شاہ کالونی میں واقع قبرستان حضرت عبداللہ شاہ کے احاطہ میں 2 نامعلوم خواتین آٹو رکشامیں آئیں اور نومولود لڑکے کو قبرستان میں چھو ڑکرچلی گئیں۔

قریبی گھر والوں نے نومولود کو دیکھا اور مقامی افراد کو اس بارے میں بتایا۔مقامی افراد نومولود کو قریبی ہاسپٹل لے گئے جہاں کچھ دوادی گئی۔

نومولودکے جسم پر ضربات کے نشانات پائے جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی ہاسپٹل کے ذرائع نے نومولودکونیلوفر ہاسپٹل منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ مقامی افراد نے مادناپیٹ پولیس کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی۔

پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعہ اس کی جانچ کررہی ہے۔ مقامی افراد نے اپیل کی کہ جس کا نومولود ہے اس کے حوالے کردیا جائے اور نومولود کو چھوڑ کر جانے والوں کے خلاف سخت کروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مادناپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w