آندھراپردیش
سری سیلم میں شاپنگ کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے سری سیلم میں شاپنگ کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس کے بعد اس نے دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سری سیلم میں شاپنگ کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس کے بعد اس نے دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس واقعہ میں 15دکانات کا سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔ تاجروں کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آگ لگنے کے باعث کامپلکس میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ آگ لگنے سے تقریباً 2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔