جرائم و حادثات

فنکشن ہال میں سمپ میں گرنے سے سات سالہ لڑکے کی موت

شہرحیدرآباد کے شمس آباد میں ایک فنکشن ہال میں سمپ میں گرنے سے ایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد میں ایک فنکشن ہال میں سمپ میں گرنے سے ایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام عیدگاہ میرعالم پرخواتین کانفرنس کا اختتام

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اس لڑکے کی شناخت ابھیجیت ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ فنکشن ہال پہنچا تھا۔

شام میں ارکان خاندان نے دیکھا کہ لڑکا لاپتہ ہوگیا ہے جنہوں نے پولیس سے شکایت کی۔

رات دیرگئے پتہ چلا کہ فنکشن ہال کے سمپ میں گرنے سے لڑکے کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی لڑکے کے والدین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے فنکشن ہال کے ذمہ دار کے خلاف لاپرواہی پر کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔